حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کو رونا جیسے انفلو نے بیرونی ممالک میں تباہی مچادی،پاکستان میں سپر فلو انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف Home / لائف سٹائل /

کو رونا جیسے انفلو نے بیرونی ممالک میں تباہی مچادی،پاکستان میں سپر فلو انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف

ایڈیٹر - 14/12/2025
کو رونا جیسے انفلو نے بیرونی ممالک میں تباہی مچادی،پاکستان میں سپر فلو انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف

پشاور ۔ پاکستان میں بھی سپر فلو کہلائے جانے والے انفلوئنزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

کو رونا جیسے انفلو نے بیرونی ممالک میں تباہی مچادی ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق فلو کی نئی قسم اے (اپنی 3 این 2) کے ذیلی گروپ سب کلاڈ کے کے باعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں بھی سپر فلوانفلوائنز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فیصد نمونوں میں وائرس کی نئی قسم اے (ایچ 3 این 2 ) کے ذیلی گروپ سب کلاڈ کے کی موجودگی پائی گئی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق سپر فلو وائرس کی علامات بھی دیگر انفلوئنزا کی طرح ہی ہوتی ہیں یعنی سر میں درد، نزلہ، بخار جیسی علامات ہوتی ہیں۔