لاہور میں سیلاب متاثرین میں گھریلو فرنیچر کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب کے تمام ٹکٹ ہولڈرز سے بات کی گئی، مختلف اضلاع سے لوگ پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جلد فیصل آباد اور سیالکوٹ میں جلسہ کریں گے اور فیصل آباد سے بڑی شرکت ہوگی، دیگر اضلاع سے لوگ بھی شامل ہوں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، پیپلز پارٹی نے کبھی باتوں میں خلل نہیں ڈالا، بلاول بھٹو کے وزیر اعظم بننے کے لیے اگلے الیکشن کا انتظار کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول تین روزہ دورے پر لاہور آئے جس سے پنجاب میں اچھا پیغام گیا کہ جو بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونا چاہتا ہے اس کے لیے دروازے کھلے ہیں۔