حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی ،بنوں ،ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید Home / پاکستان /

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی ،بنوں ،ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید

بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل

ایڈیٹر - 06/03/2025
قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی ،بنوں ،ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید

بنوں کینٹ پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہدا میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔•

گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ افطار کے وقت ایک دھماکے کے بعد دوسرا دھماکا ہوا جو زیادہ شدید تھا، کمرا گر گیا اور ملبے تلے دب کر ان کی چار بیٹیاں، ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔

دھماکے میں شہید 12 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں، مشران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنوں کنٹونمنٹ میں خود کش بمباروں سمیت 16 دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی میں تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔