بہاولپور ۔ بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بینی کوتشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سےخوش نہیں تھے۔