حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان مخالف مواد دکھانے پر خلیجی ممالک میں بھارتی فلم 'دھریندرا' پر پابندی عائد کر دی گئی۔ Home / لائف سٹائل /

پاکستان مخالف مواد دکھانے پر خلیجی ممالک میں بھارتی فلم 'دھریندرا' پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایڈیٹر - 13/12/2025
پاکستان مخالف مواد دکھانے پر خلیجی ممالک میں بھارتی فلم 'دھریندرا' پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پاکستان مخالف مواد دکھانے پر بھارتی فلم 'دھریندرا' کی 6 خلیجی ممالک میں نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی فلم پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک نے فلم میں پاکستان کے خلاف جانبدارانہ مواد دکھانے پر اعتراض کیا ہے۔

فلم کی خلیجی ممالک میں ریلیز کی درخواست مسترد کر دی گئی اور فلم کو کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہندوستانی فلموں کو مشرق وسطیٰ میں اس طرح کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی بھارتی فلموں پر پابندی لگ چکی ہے۔