حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مینا خان آفریدی کو اعلیٰ تعلیم کا اضافی قلمدان بھی تفویض، نوٹیفیکیشن جاری Home / سیاست /

مینا خان آفریدی کو اعلیٰ تعلیم کا اضافی قلمدان بھی تفویض، نوٹیفیکیشن جاری

ایڈیٹر - 13/12/2025
مینا خان آفریدی کو اعلیٰ تعلیم کا اضافی قلمدان بھی تفویض، نوٹیفیکیشن جاری

پشاور ۔ صوبائی حکومت نے مینا خان آفریدی کو وزیر بلدیات کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا ہے۔

اس حوالے سے با قاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور مختلف شعبہ جاتی معاملات میں تیزی لانے کیلئے کیا ہے۔

دونوں محکموں کا بیک وقت چارج ملنے کے بعد مینا خان آفریدی اب بلدیات کے ساتھ اعلی تعلیم کے اہم شعبے کی نگرانی بھی کریں گے۔