اسلام آباد ۔ محکمہ موسمیات نے 12 سے 16 دسمبر تک پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید سرد ہواؤں ، برف باری اور بارش کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
چترال، دیر، سوات ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں برف باری کے باعث راستوں کے بند ہونے اور زندگی کی معمولات میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
ناران، کاغان، استور، اسکردو، ہنزہ، چلاس اور غذر کے علاقوں میں برفباری کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے ۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔