حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع Home / سیاست /

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں: جیل ذرائع

جیل ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبریں قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں، وہ اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

جیل ذرائع نے بتایاکہ پمزاسپتال کے 5 رکنی ڈاکٹرزکی ٹیم نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں، سکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے