پیپلز پارٹی پشاور سٹی کے سابقہ صدر ذوالفقار افغانی اور جنرل سیکرٹری زولفقار اعوان کی قیادت میں رہنماؤں اور کارکنوں پر مشتمل ایک احتجاجی قافلہ آج اسلام آباد میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
پشاور میٹرو پولٹین کے غیر آئینی نوٹیفیکیشن کو مشترکہ طور پر نامنظور کردیا
پشاور سٹی کے بیشتر نامزد عہدیداران نے اپنے استعفے پیش کردئیے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب ہمایون خان اور سینیٹر روبینہ خالد کی یقین دھانی پر ہم نے زرداری ہاؤس کا اجتجاج فلحال موخر کردیا
27دسمبر کے بعد بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
گزشتہ دو سال کے دوران گورنر خیبر پختونخوا اور نگران صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ نے پشاور سٹی کی تنظیم کو دو مرتبہ غیر آئینی طریقے سے تحلیل کیا۔
گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے محمد علی شاہ باچہ کے ذریعے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اختیارات استعمال کیے گئے، کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران پشاور سٹی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا اور دانستہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کو کمزور کرنے کیلئے تنظیم کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا، جس سے پارٹی کو شدید نقصان پہنچا۔
ذوالفقار افغانی نے واضح کیا کہ پارٹی کارکنان اپنے جائز اور آئینی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پشاور سٹی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری نوٹس لیا جائے