پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے مظا ہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن چلا دی، سینیٹر مشتاق احمد خان بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلیے پہنچے جو واٹرکینن کی زدمیں آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پرپتھرا ئوبھی کیا گیا جس پر پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔