حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈمبر ٹرک کی ٹکر سے باپ 3 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق۔ Home / لائف سٹائل /

ڈمبر ٹرک کی ٹکر سے باپ 3 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق۔

ایڈیٹر - 09/12/2025
ڈمبر ٹرک کی ٹکر سے باپ 3 سالہ بیٹے سمیت جاں بحق۔

چارسدہ ۔ چارسدہ مردان روڈ پر کلا ڈھیر کے قریب ڈمبر ٹرک کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جابر سکنہ میاں کلے پڑانگ اپنے 3 سالہ بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ مردان چارسدہ روڈ پر کلا ڈھیر کے مقام پر تیز رفتار ڈمبر ٹرک نے انہیں ٹکر ماردی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر واقعے کی سٹی تھانہ چارسدہ میں ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہل علاقہ نے حادثے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے روڈ سیفٹی کے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔