حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ملک میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی۔ Home / لائف سٹائل /

ملک میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی۔

ایڈیٹر - 09/12/2025
ملک میں باران رحمت کیلئے نماز استسقاء کی ادائیگی۔

پشاور ۔ خیبر پختونخو اسمیت ملک بھر میں طویل خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کیلئے گزشتہ روز پشاور کے جناح پارک میں نماز استسقاء ادا کی گئی صوبے کے چیف خطیب مولانا طیب قریشی کی امامت میں نماز استلقاء ادا کی گئی،

جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی نماز استسقاء میں بارش کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،

اس موقع پر مولانا طیب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیات والے جو باتیں کر رہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں، موسمی تبدیلی کے اثرات کو دیکھ کر ڈر جاتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں نماز استسقا کی ادائیگی ضروری ہے۔