حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آج سے لوگ سرنڈر کرنا شروع کر دینگے۔ فیصل واوڈا Home / سیاست /

آج سے لوگ سرنڈر کرنا شروع کر دینگے۔ فیصل واوڈا

ایڈیٹر - 08/12/2025
آج سے لوگ سرنڈر کرنا شروع کر دینگے۔ فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ سینٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عمرانیت پر فرنٹ فٹ پر آئے تو فرنٹ رہے گا نہ فٹ۔

آج ( پیر) سے ایسی کی تیسی ہو گی ، آج سے لوگ سرنڈر کرنا شروع کر دیں گے، پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی ، پابندی اور نومئی کیسز کا منطقی انجام آپشنز میں شامل ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر نے اشارہ دیا ہے کہ اگر عمرانیت کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھر پور ردعمل دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز ، نا اہلی ، پابندی، گورنر راج کو آپشنز میں شامل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے بیرسٹر گوہر خان کو مخلص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں سے مختلف ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں لسانی ہوا دینا مناسب نہیں اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے کیس منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں، جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا، ڈرنے اور ڈرانے کا وقت ختم ، اب ایکشن کی باری ہے۔