حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور عمران خان کا قلعہ ہے ہمیشہ رہے گا ۔پشاور کے لیے 100ارب روپے پیکج کا اعلان کرتاہو ،سہیل آفریدی Home / سیاست /

پشاور عمران خان کا قلعہ ہے ہمیشہ رہے گا ۔پشاور کے لیے 100ارب روپے پیکج کا اعلان کرتاہو ،سہیل آفریدی

ایڈیٹر - 08/12/2025
پشاور عمران خان کا قلعہ ہے ہمیشہ رہے گا ۔پشاور کے لیے 100ارب روپے    پیکج کا اعلان کرتاہو ،سہیل آفریدی

پشاور ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گڈ گورنس نہ ہوتی تو مسلسل تیسری بار حکومت نہ بنا پاتے ، پشاور کیلئے 100 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتا ہوں،

صوبائی دارالحکومت میں 100 بستروں کا ہسپتال اور انڈر پاسز بنائے جائیں گے وہ گزشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مجھے جو عزت ملی بانی چیئر مین کی وجہ سے ملی، 2013 سے 2024 تک پشاور کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور کلین سویپ کیا ، کہا جاتا ہے

خیبر پختونخوا میں گورنس نہیں، گورننس نہ ہوتی تو تیسری بار حکومت نہ بناتے ، گڈ گورنس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے اربوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی ہے یہ پیسے عوام کے ہیں ، 5 ہزار 3 سو ارب روپے کھانے نہیں دیں گے،

کہا جاتا ہے خیبر پختو نخوا حکومت سنجیدہ نہیں ہے، سنجیدہ تو آپ نہیں ہیں، آپ کی پالیسی کامیاب نہیں ہو رہی تو پالیسی تبدیل کریں ہمارا کیا قصور ہے، خیبر پختونخوا کوئی لیبارٹری نہیں ہے ایک بندہ آکر ایک اور دوسرا آ کر دوسرا فیصلہ کرتا ہے ہمارے مشران، سیاسی جماعتیں، پارلیمنٹرین بیٹھیں گے وہ پالیسی بنائیں گے اور اس پر عمل ہوگا،۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کی سیاسی نابالغ ہمیں کہتے ہیں صرف بانی چیر مین کی بات کرتے ہیں، ہمارے لیڈر کا نام انھیں معلوم ہونا چاہیے جب میرا نام وزیر اعلی کیلئے آیا مجھ پر الزامات لگائے گئے ، میں اقبال کا شاہین ہوں میں نے اونچی اڑان کرنی ہے یہ سیاسی کوے میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔

تحریک انصاف تصادم کی سیاست نہیں کرتی ہم نے آئین و قانون کا راستہ اپنایا لیکن آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ، دو وفاقی وزراء بانی چیئر مین کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں، میرے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیے جاتے ہیں ہماری پرورش ایسی نہیں کہ ہم گالی کا جواب گالی سے دیں، ہمارے لیڈر نے ہماری سیاسی پرورش کی ہے، میں قبائلی ہوں ۔