حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
یرقان کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس متعارف Home / لائف سٹائل /

یرقان کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس متعارف

ایڈیٹر - 08/12/2025
 یرقان کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس متعارف

سول اسپتال میں بچوں میں یرقان کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس متعارف کرادی گئی، بغیر خون نکالے چند سیکنڈ میں یرقان کی سطح معلوم کی جاسکے گی۔

کراچی کے سول اسپتال میں نوزائیدہ بچوں میں یرقان کی تشخیص کیلئے جدید ڈیوائس متعارف کرادی گئی، اب بغیرخون نکالے چند سیکنڈ میں یرقان کی سطح معلوم کی جاسکے گی۔

رپورٹ کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے بچوں کے والدین کا وقت اور پیسہ دونوں بچیں گے۔ ماہرین امراض اطفال ڈاکٹر امیر حیدر کہتے ہیں کہ بلی روبین میٹر سے فوری اور درست نتائج ممکن ہیں، یرقان کی فوری تشخیص سے علاج میں تاخیر نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یرقان میں مبتلا بچوں کا فوٹو تھراپی سے علاج کیا جاتا ہے، پہلے رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگتے تھے۔