اسلام آباد ۔وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات نشریات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے سیاسی ڈائیلاگ کے سارے دروازے بند ہو چکے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند کر کے پی ٹی آئی گہری کھائی میں گر چکی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی انگلی خواہش خیبر پختو نخوا میں گورنر راج کا نفاذ ہے۔ اختیار ولی نے کہا کہ ملک کے خلاف آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور 9 مئی جیسی وارداتیں کوئی محب وطن نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی کی ساری سوشل میڈیا مہم بھارت اور اسرائیل سے چلائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بانی پی ٹی آئی میں کسی ایک کے انتخاب کا وقت آ گیا ہے۔