حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سندھ کے مشہور ٹک ٹوکر نے خودکشی کر لی Home / لائف سٹائل /

سندھ کے مشہور ٹک ٹوکر نے خودکشی کر لی

ایڈیٹر - 07/12/2025
سندھ کے مشہور ٹک ٹوکر نے خودکشی کر لی

سندھ کے شہر خیرپور کے رہائشی مشہور ٹک ٹوکر عمیر عباسی نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ ٹک ٹوکر عمیر عباسی نے اپنی کپڑے کی دکان میں خود کو گولی مار لی۔

پولیس حکام کے مطابق عمیر عباسی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس میں اس نے اپنے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کے بارے میں بتایا۔

ٹک ٹوکر پیاری مریم کا انتقال سے پہلے کا آخری بلاگ وائرل، سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دوستوں کی جانب سے بلیک میل کیا گیا اور ہراساں کیا گیا، میں انتہائی دباؤ میں یہ قدم اٹھا رہی ہوں۔

پولیس نے ٹک ٹکر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔