مہمند:- تھانہ یکہ غنڈ پولیس اور مہمند فارسٹ کی بروقت کارروائی، غیر قانونی نختر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، 97 عدد غیر قانونی نختر لکڑی برآمد،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند، اکرام اللہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی ایس پی سرکل تھانہ یکہ غنڈ، دلفراز خان و ایس ایچ او قاسم جان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ضلع باجوڑ سے غیر قانونی نختر لکڑی اسمگلنگ کی جا رہی ہے،
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی دلفراز خان اور ایس ایچ او قاسم جان ہمراہ پولیس ٹیم و فارسٹ گیٹ انچارج شوکت و ذیشان نے فوری طور پر منرل چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشتبہ ٹرک کو رو کر تلاشی کے دوران ٹرک سے 97 عدد غیر قانونی نختر لکڑی (388فٹ) برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے ٹرک نختر لکڑیوں سمیت مزید قانونی کاروائی کیلئے محکمہ فارسٹ کو حوالہ کیا،
جبکہ ملزم ڈرائیور سلیمان فاضل ولد محمد فاضل ساکن لوئر دیر کو گرفتار کر لیا۔