اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گو ہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جارہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جارہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جارہی ہے،
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے، 180 سیٹوں کے ساتھ 91 سیٹوں پر بیٹھے، ہمارے گھر کی سیٹ چلی گئی ، بانی چیر مین نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری، جنگ کے وقت میں ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے لیکن اس سب کے بعد ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید چیزیں بہتری کی طرف چلی جائیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس کے بعد بہت افسوس ہوا، جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ نا مناسب تھے، ہم یہ واضح کرنا چاہ رہے ہیں کہ اپنی انا کو جانے دینا ہوگا، ایک دوسرے کو جگہ دینا ہوگی، ملاقات ہو نہیں رہی اور مقدمات نہیں لگ رہے ہیں۔
سلمان اکرم را جانے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسے تاریک لمحے آئے ہیں، ملک کو جبر میں دھکیلا گیا ہے، ہمیشہ یہ کہا جاتا تھا کہ اس ملک کو ڈنڈے کی ضرورت ہے، پھر یہ ملک ترقی کرے گا، پھلے گا پھولے گا لیکن اس کے بعد کیا ہوا،
انہوں نے کہا کہ آج ایسا حملہ کیا گیا ہے، جس کی آئین اور قانون میں مثال نہیں ملتی ہمیں عوام دوست سیاست کرنی ہے، عوام جانتے ہیں کون عوام دوست سیاست کر رہے ہیں ہم آپ کے سامنے کل کی پریس کا نفرنس کا جواب دینے نہیں بیٹھے ، ہم اس کا جواب نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نیشنل سکیورٹی تھریٹ نہیں ہیں، اگر آپ خیبر پختونخواحکومت ہٹاتے ہو تو اس کے بعد آپ خود ذمہ دار ہوں گے، آپ کو کوئی بات بری لگی ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں، ہمارے بغیر کوئی جنگ نہیں جیتی جا سکتی ، اداروں اور عوام کو ساتھ
چلنا ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انتشار ہو۔