حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
اڈیالہ جیل کے باہر مجمع لگانے پر پابندی، پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عطا تارڑ Home / سیاست /

اڈیالہ جیل کے باہر مجمع لگانے پر پابندی، پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عطا تارڑ

ایڈیٹر - 07/12/2025
اڈیالہ جیل کے باہر مجمع لگانے پر پابندی، پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، عطا تارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے واضح کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر پی ٹی آئی کے کارکن دوبارہ جمع ہوئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عزت کے مستحق ہیں تاہم انہیں صوبے کے مینڈیٹ کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری بھی پوری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی تو انہیں پہلے ہی چوکی کے ذریعے واپس بھیج دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کی گرفتاری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ٹک ٹاک بنانے اور اڈیالہ جیل کے باہر ریلی نکالنے کا مینڈیٹ نہیں ملا، یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رویے میں بہتری آئے تو ملاقاتوں کا امکان ہے، تاہم فی الحال ماحول سازگار نہیں ہے۔

انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے جو موقف پیش کیا ہے وہ حقائق پر مبنی ہے اور وہ اس کی حمایت کرتے ہیں۔