ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ پھلوان کی حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص نے اپنی 3 سالہ بیٹی سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی۔
ریسکیو ٹیموں کی کئی کلومیٹر تلاش کے بعد 3 سالہ بچی کی لاش ملی۔بچی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے تاہم بچی کے والد کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔