حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس Home / سیاست /

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

ایڈیٹر - 05/12/2025
خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس

خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا سے گفتگو میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل کا کہنا تھاکہ صوبائی کابینہ اجلاس میں 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے 51 مقدمات میں ریاست کابینہ کی منظوری پردستبردارہوگی، اس کے علاوہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دیایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھاکہ آج کابینہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ نے مجھے خصوصی طلب کیا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کو نا اہلی کا خدشہ ہے۔