متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 8 ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 پاکستانی بے دخل کردئے گئے۔ اس کے علاوہ بلیک لسٹ ، ویزا منسوخی ، امیگریشن مسائل اور معاہدے پر 11 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیاہے۔
متحدہ عرب امارات سے بغیر ویزے کے گئے ایک پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ جبکہ جنوبی افریقہ میں خراب پروفائلنگ پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ سعودی عرب ، تنزانیہ اور ایران سے ایمرجنسی پاسپورٹس پر 3 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المعیاد قیام پر ایک پاکستانی کو ڈٰی پورٹ کیا گیا ہے۔