حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ Home / سیاست /

سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

ایڈیٹر - 04/12/2025
سہیل آفریدی جلد نااہل ہو جائیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو جلد نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جلد نااہل ہوجائیں گے جب کہ صوبے میں گورنر راج بھی لگ سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نااہلی جلد متوقع ہے۔

پروگرام میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف سیاسی ماحول میں ’’مزید انتشار پیدا کرتی ہے‘‘ تو صوبے کو گورنر راج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے پاس فہرستیں تیار ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر سیاسی بیانات دینے والوں کو بھی جلد پتہ چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا کارروائی ہونے والی ہے۔

سعودی عرب میں بھی افغان طالبان کی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ضد قائم ہے۔

دریں اثناء معروف قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پروگرام میں کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں موجودہ کشیدگی اور انتظامی صورتحال کے باعث گورنر راج کے نفاذ کا خطرہ ہے جو کہ آئینی طور پر پیچیدہ اور حساس معاملہ ہوگا۔