حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئی سی سی رینکنگ جاری، صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ Home / کھیل /

آئی سی سی رینکنگ جاری، صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

محمد عاصم - 03/12/2025
آئی سی سی رینکنگ جاری، صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئر رینکنگ کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ صائم ایوب 294 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

صائم ایوب نے سکندر رضا سے پہلی پوزیشن چھین لی، آل راؤنڈر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد نواز چوتھی پوزیشن پر آگئے، محمد نواز ساتویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے۔