حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلا اور اہل خانہ کی فہرست جیل حکام کو ارسال، عمران خان سے کون ملے گا؟ Home / سیاست /

عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلا اور اہل خانہ کی فہرست جیل حکام کو ارسال، عمران خان سے کون ملے گا؟

ایڈیٹر - 02/12/2025
عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلا اور اہل خانہ کی فہرست جیل حکام کو ارسال، عمران خان سے کون ملے گا؟

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کے لیے وکلا، رہنماؤں اور اہل خانہ کی آمد کا دن ہے۔ پی ٹی آئی نے چھ وکلاء اور رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے، جنہیں آج ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔

پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر، علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنیں بھی ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بھی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی متوقع آمد اور ممکنہ سرگرمیوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت کسی بھی سیاسی یا مذہبی اجتماع پر مکمل پابندی ہے۔

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ، سخت اقدامات اضافی سیکیورٹی انتظامات کے تحت اڈیالہ جیل کے اطراف ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے جیل روڈ پر پانچ اضافی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے جاری کردہ سیکورٹی پلان کے مطابق:
700 سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی پر ہوں گی۔

اہلکار اینٹی رائٹ گیئر سے لیس ہوں گے۔دہگل ناکہ، گیٹ نمبر 1، گیٹ نمبر 5، فیکٹری ناکہ اور گورکھپور پر اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اڈیالہ روڈ پر سخت چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو آگے بڑھنے دیا جائے گا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔