حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، گولڈ میڈل حسنین رضا کے نام۔ Home / کھیل /

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، گولڈ میڈل حسنین رضا کے نام۔

محمد عاصم - 02/12/2025
ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ، گولڈ میڈل حسنین رضا کے نام۔

پاکستان کے حسنین رضا نے سری لنکا میں ہونے والی ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر ٹو کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 27 سے 30 نومبر تک سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقد ہوئی۔

عالمی ایونٹ میں پاکستانی پاور لفٹر نے 94 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسنین رضا نے 250 کلوگرام ڈیڈ لفٹ سمیت 570 کلوگرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا۔