حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مہمند ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان Home / پاکستان /

مہمند ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

ایڈیٹر - 05/03/2025
مہمند ضلعی انتظامیہ کا گران فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

قبائلی ضلع مہمند میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مقامی بازاروں میاں منڈی ،غلنئی،یکہ غنڈ،لکڑو،اٹا اور دیگر مضافات میں قصاب صارفین کے خلاف ایکا کرتے ہوئے اپنی دکانوں کو تالا لگا کر غائب ہو گئے اور گوشت کی قلت پیدا کردی ،رمضان المبارک سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں بڑے گوشت کی فی کلو قیمت 850روہے مقرر کی گئی تھی جبکہ قصاب خود ساختہ طریقے سے ایک ہزار روپے پر فی کلو بیچتے ہیں۔جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت 900سے بڑھاکر1100روہے کردیا ہے۔اس ضمن میں مقامی ضلعی انتظامیہ نے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیناری،میاں منڈی ،چاندہ اور غلنئی میں نو گرانفروش قصابوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی ضلعی انتظامیہ نے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے علاقے کے تمام بازاروں میں پرائس ریویو ڈیسک قایم کردیے گئے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوروں کی نشاندھی کریں۔
ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے 
رمضان کے مہینے میں ارزان نرخ پر تمام خوردنی اشیاء میسر ہوں ضلع مہمند میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی خوردنی اشیاء میں گوشت سر فہرست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار  ہوئے کہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے پرائس فکسنگ کی ہے جس کے مطابق ضلع مہمند گوشت کی فی کلو قیمت 850 روپے مقرر کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مہمند کا کہنا تھا کہ گوشت کی فی کلو قیمت ڈون ڈسٹرکٹس سے 50 روپے زیادہ ریٹ مقرر کی تھی تاکہ اس میں ٹرانسپورٹیشن کا خرچ بھی شامل کریں ۔
ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا کہ ہمیں عوام کی شکایات سے پتہ چلا کہ قصائی بازاروں میں 900 اور 1000 روپے کلو فروخت کررہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے لیے ہر بازار میں پرائس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر اسسٹنٹ کمشنرز مختلف بازاروں جاررہے اور قصائیوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مختلف بازاروں سے عوامی شکایات پر 9 قصائی گرفتار ہوچکے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسن نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو فائدہ ہوں اور گوشت 850 روپے فی کلو میسر ہوں