حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
گورنر راج کی باتیں صرف ٹی وی پر سنتے ہیں،البتہ پارٹی کا فیصلہ قبول کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی Home / سیاست /

گورنر راج کی باتیں صرف ٹی وی پر سنتے ہیں،البتہ پارٹی کا فیصلہ قبول کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی

ایڈیٹر - 01/12/2025
 گورنر راج کی باتیں صرف ٹی وی پر سنتے ہیں،البتہ پارٹی کا فیصلہ قبول کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق افواہوں پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر کسی بھی سطح پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی آج نیوز سے گفتگو میں واضح کیا کہ گورنر راج یا گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے پارٹی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو یکسر مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ٹی وی پر صوبے میں گورنر راج کے بارے میں سنتے ہیں۔ "میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کل کیا ہوگا، لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے۔"

گورنر کنڈی نے کہا کہ اس معاملے پر نہ تو وزیراعظم اور نہ ہی پارٹی چیئرمین نے بات کی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'آئین میں گورنر راج کی گنجائش ضرور ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے'۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا۔ "ہر چند ماہ بعد ایک شو ڈاؤن کیا جاتا ہے۔ اگر کبھی ایسا ہوا تو میں پارٹی کے فیصلے کو قبول کروں گا۔"