حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بد نام کر رہی ہیں ۔عطا تارڑ Home / سیاست /

عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بد نام کر رہی ہیں ۔عطا تارڑ

ایڈیٹر - 01/12/2025
عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر ملک کو بد نام کر رہی ہیں ۔عطا تارڑ

لاہور۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ موجود ہے، آج بھی افغان طالبان کی حمایت میں بیانات دیئے جارہے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں بھارتی چینلز پر جا کر ملک کو بدنام کر رہی ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا تھا، عدالت میں پیش ہو کر پی ٹی آئی کے وکیل کے سوالوں کا جواب دیا، بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر الزامات مختلف فورمز پر دہرائے ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جتنے فیصلے تھے روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں ، تمام معاشی اور سیاسی فیصلے ان کی اہلیہ کرتی تھیں، آج دنیا کے جریدے کہ رہے ہیں کہ بانی کے فیصلوں کے پیچھے جھوٹ اور بہتان کا پورا نظام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کے پی کے میں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا سدباب نہ کر سکی، کے پی کی صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو بھی کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جتھوں کو لے کر کور کمانڈر ہاؤس میں موجود تھیں، جس کے شواہد موجود ہیں، بھارت اور افغانستان کے چینلز پر جا کر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جا کر یہ لوگ ملک کو بدنام کر رہے ہیں، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، ان لوگوں نے بھارتی چینلز پر جا کر کشمیر کی بات کی؟ معرکہ حق کی بات کی؟۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سزا یافتہ شخص کیلئے آپ بھارتی میڈیا پر جا کر انٹرویو دیتے ہیں، بھارتی میڈیا اور افغان میڈیا پر آج پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کاش بھارتی میڈیا پر مودی کی مذمت کرتیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخواحکومت اس مافیا کو پروموٹ کر رہی ہے جو سال کا کئی سو ارب روپے ٹیکس کھا جاتے ہیں، سال کا ایک ہزار ارب روپے سے اوپر کا شارٹ فال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ہے، یہ سارا پیسہ دہشتگردوں کو جارہا ہے، پانی کی بہن نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر انٹرویو دیا، کیا نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر مودی کی مذمت کی؟۔