دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں
بنوں کینٹ علاقے میں ہونے والے دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک دھماکہ کوہاٹی گیٹ پر جبکہ دوسرا کینٹ کے بیگ سائڈ پر ہوا ہے۔ دونوں دھماکے شدید نوعیت کے تھے اور اس کے بعد کینٹ کی اطراف میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز دہشت گردوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت بنوں بازار میں رش کے دوران بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا کر دھماکہ کیا۔ ایک گاڑی بازار سے ملحقہ علاقے میں پھاڑ دی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے، جبکہ قریبی مسجد بھی مکمل طور پر شہید ہوگئی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نےحملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا