راولپنڈی۔ پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ صائم ایوب 36 ، صاحبزادہ فرحان 23 کپتان سلمان آغا 14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پراون رنائیکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایشان ملنگا اور ونند و ہسارنگا نے 11 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے آغاز اچھا نہ ملا ایک آؤٹ ہونے کے بعد 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو ٹوٹتے ہی لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور 7 کھلاڑی صرف 16 رنز ہی بنا سکے۔
سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی نے پاتھم نسانگا کو 11 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد محمد نواز نے سری لنکن بلے بازوں کی 64 رنز کی پارنٹر شپ کو توڑا اور کوشل مینڈس کو 14 کے انفرادی جبکہ 84 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد صائم ایوب نے کامل مشرا کی بڑی وکٹ لیتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو دھچکا پہنچایا مشرا نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی شاندار انگز کھیلی یوں 98 رنز پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔
شاہین آفریدی، محمد نواز نے تین تین جبکہ ابرار احمد نے دو، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کامل مشرا 59 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سری لنکا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔