پاکستان کے بابر اعظم نے بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی کے طور پر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کوسل مینڈس کو کیچ کر کے حاصل کیا۔
سابق کپتان بابر اعظم نے تین کیچز لیے، اس طرح 170 انٹرنیشنل کیچز پکڑنے کا اعزاز حاصل کر لیا، شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر میں 167 کیچز لیے، اس طرح بابر اعظم نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یونس خان سب سے زیادہ کیچز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ وہ اپنے کیرئیر میں 281 کیچز لے چکے ہیں، انضمام الحق 194 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اب بابر اعظم 170 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور شاہد آفریدی چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے تین کیچ لے کر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے فیلڈر کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم 60 کیچ لے کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں، فخر زمان 57 کیچ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ شعیب ملک پچاس کیچ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔