پشاور ۔ عوامی نیشنل پارٹی نے 28 ویں آئینی ترمیم کیلئے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دیں۔
اے این پی نے تجاویز دیں کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی ٹیکس ختم کیا جائے اور ان صوبوں میں گھریلو صارفین کیلئے 10 روپے فی یونٹ تیک ریٹ مقرر کیا جائے۔
اے این پی نے تجویز دی کہ تمباکو کا شتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کیجا ئیں اور کچے تمباکو کا ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو دیا جائے۔
اے این پی کا کہنا تھا کہ مستقل اور آئینی بلدیاتی حکومتوں کا قیام کیا جائے ، بلدیاتی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے اور انتظامیہ کو بلدیاتی نظام میں مداخلت سے روکا جائے۔
اے این پی نے تجویز دی کہ صوبہ کا نام خیبر پختو نخوا اسے بدل کر پختونخوا کیا جائے اور
آئینی دستاویزات میں " پختونخوا " نام استعمال کیا جائے، تجاویز کا مقصد وفاقیت اور معاشی انصاف کو مضبوط بنانا ہے۔