حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان۔ Home / پاکستان /

پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان۔

ایڈیٹر - 29/11/2025
پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں بڑی کمی کا امکان۔

اسلام آباد ۔ عوام کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔


یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ یہ سمری آج ہفتہ کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔