حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے کی ہدایت کردی۔ Home / پاکستان /

وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے کی ہدایت کردی۔

ایڈیٹر - 29/11/2025
 وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کم کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ۔ چیئر مین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار افراد کی ٹیکس رعایت کیلئے با قاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے ، جس پر عمل درآمد کیلئے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخر کا رختم کرنے پر آمادہ ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت بھی کی جائے گی پر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ چیئر مین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براور است انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی ،ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔