حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
معاز خان نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کر لیا Home / کھیل /

معاز خان نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کر لیا

ایڈیٹر - 28/11/2025
 معاز خان نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کر لیا

اسلام آباد (عبدالغفار خان/سپورٹس رپورٹر)
لوگان کپ فور ڈے میچ میں رائنوز کی جانب سے معاز خان نے فرسٹ کلاس ڈیبیو کر لیا۔ نوجوان آل راؤنڈر معاز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی بولنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی سے توجہ حاصل کی۔

رائنوز کی مینجمنٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں شمولیت ٹیم کے لیے خوش آئند ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کو اب بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ملا ہے۔

معاز خان کے ڈیبیو نے رائنوز اسکواڈ میں نئی جان ڈال دی ہے جبکہ شائقین کو بھی ان ابھرتے ہوئے کرکٹرز سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔