وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے عوامی ایجنڈا کے تحت ایڈوائزر سپورٹس تاج محمد ترند ،سیکریٹری سپورٹس سعادت حسن، ڈجی سپورٹس اور ڈائریکٹر مرج ایریاز راضی اللہ بیٹنی کی خصوصی دلچسپی پر ضلع خیبر جمرود سپورٹس کمپلیکس پر انٹرا ڈسٹرکٹ انڈر 16 مرج ایریاز گیمز 2025 کا افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ذاکر اللہ، پیر سید عبدالہادی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و فوکل پرسن فار انٹرا ڈسٹرکٹ گیمز راہد گل ملاگوری، اے ڈی قیصر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خیبر محمد حسین، خورشید اقبال ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن تھے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز خیبر آفیسر ساجد آفریدی، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے ترقیاتی ٹیم نمائندہ شاہد آفریدی، امجد آفریدی، انجمن تاجران جمرود بازار صدر کاشف اقبال آفریدی سمیت کثیر تعداد میں مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی موجود تھے۔
انٹرا ڈسٹرکٹ گیمز انڈر 16 کا انعقاد تحصیل کی سطح پر ہورہا ہے جس میں کامیاب ٹیموں کا مقابلہ قبائلی اضلاع سے کامیاب ٹیموں کے مابین ہوگا۔
مزکورہ سپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو فری کیٹس و دیگر سامان دیا جائے گا۔
مزکورہ کھیلوں کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے انکے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ہے۔
تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صرف جسمانی مشقیں نہیں بلکہ کردار سازی، نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور خود اعتمادی پیدا کرنے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہیں۔ نوجوان جب کھیلوں کی طرف آتے ہیں تو وہ منشیات، منفی رویوں اور وقت کے ضیاع سے دور رہتے ہیں اور ان کی صلاحیتیں روشن مستقبل کی طرف بڑھتی ہیں۔ اس نوعیت کے ایونٹس نوجوانوں کو نہ صرف صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنی قابلیت منوانے، علاقائی و صوبائی سطح پر آگے بڑھنے اور قومی سطح پر نمائندگی کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں برداشت، بھائی چارہ اور باہمی احترام جیسے مثبت معاشرتی رویے بھی پروان چڑھتے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں نوجوانوں کی ٹیلنٹ بے پناہ ہے، اور اسی ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کروانے کے لیے اس طرح کے کھیلوں کے پروگرام نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مہمانان خصوصی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خصوصی ہدایات پر قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ انکے احکامات پر قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہے۔