حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چوری کا مقدمہ کی ایف آئی آر پشاور کے تھانوں کے درمیان فٹ بال بن گیا Home / پاکستان /

چوری کا مقدمہ کی ایف آئی آر پشاور کے تھانوں کے درمیان فٹ بال بن گیا

ایڈیٹر - 28/11/2025
 چوری کا مقدمہ کی ایف آئی آر پشاور کے تھانوں کے درمیان فٹ بال بن گیا

چوری کا مقدمہ کی ایف آئی آر پشاور کے تھانوں کے درمیان فٹ بال بن گیا ۔ پولیس کی روائتی ھتکنڈوں کی وجہ سے چوروں کے مزےاور انھیں کھلی چھوٹ دی گئی۔ صوبائ دارلخلافہ میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ۔ تفصیلات کے مطابق  6 نومبر کو روزنامہ ترجمان قبائل کے منیجنگ ایڈیٹر عامر آفریدی کی بھابھی مال آف حیات آباد بی آر ٹی سٹیشن سے بورڈ بازار سٹیشن جا رھی تھی ۔ بی آر ٹی بس میں رش کی وجہ سے ان کے گلے میں پڑا تقریباً تین تولہ سونا کا لاکٹ چوری ھو گیا ۔۔ جس کی ویڈیوز بھی بی آر ٹی عملے نے مھیا کردی ھے۔ اور ایف آئی آر کے اندراج اور چوروں سے سونا برآمد کرنے کے لئے تھانہ خیبر حیات آباد میں تھانہ ایس ایچ او ، مرزا اور دیگر عملے سے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست کی ۔ تو عملہ نے بھانا بنایا کہ یہ وقوعہ تاج آباد پولیس چوکی جو کہ تھانہ پشتہ خرہ کے حدود کا ھے ۔ اور چوکی انچارج نور محمد نے سات نومبر کو اس کیس کے بارے تفصیلی  درخواست دی گئ۔  مگر اب کافی دن گزرنے کے بعدان کا موقف آیا ھے کہ یہ  ٹاؤن تھانہ کے حدود میں ھوا ھے اور ھم کچھ نھی کر سکتے ۔ اتنے دن گزرنے کے باوجود کسی قسم کی پیش رفت نھی ھوئ۔ وزیر اعلیٰ سھیل آفریدی ، آئ جی پولیس ، ایس ایس پی پشاور سے درخواست کی جاتی ھے ۔ کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا اھم دارلخلافہ پشاور دھشت گردوں ، چوروں ، ڈکیتوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ۔ اور چوری شدہ سونا جلد از جلد برآمد کرکے چوروں کو عبرتناک سزا دی جائیں۔ ویڈیوز کی موجودگی اور جدید سائنسی باریک بینی سے تحقیقات کرکے محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کیا جائے ۔