حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کچے کے ڈاکو اسرائیلی فوج سے بھی زیادہ ظالم ہیں،قید سے رہائی پانیوالے مغوی کے انکشافات Home / لائف سٹائل /

کچے کے ڈاکو اسرائیلی فوج سے بھی زیادہ ظالم ہیں،قید سے رہائی پانیوالے مغوی کے انکشافات

ایڈیٹر - 27/11/2025
کچے کے ڈاکو اسرائیلی فوج سے بھی زیادہ ظالم ہیں،قید سے رہائی پانیوالے مغوی کے انکشافات

پشاور ۔ کچے کے ڈاکوؤں کی قید سے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی پانے والے جبر کال کے رہائشی مغوی یا سرخلیل کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے "


مغوی کا کہنا تھا کہ اس نے فرنیچر کا کاروبار شروع کیا تو سوشل میڈیا وسماجی رابطوں کی اپیں پر اشتہارات دیئے یوں ایک شخص نے رابطہ کیا اور فرنیچر بنانے کا آرڈ دیتے ہوئے اسے راولپنڈی آنے کا کہا وقوعہ کے روز وہ اس سے ملنے گیا تو انہوں نے جوس دیا جس کے پینے سے وہ بے ہوش ہو گیا اور پھر جب ہوش آیا تو ایک چھونپڑی میں پڑا تھا وہاں پر موجود افراد نے بتایا کہ وہ اغواہ ہو چکا ہے اور کچے کے ڈاکوؤں کے قید میں ہے۔

ابتدائی طور پر 75لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا یوں وقت گزرتا گیا اور یوں وہ 10 لوگوں پر فروخت ہوا پھر ویڈیو بنا کر گھر والوں سے رابطہ کیا گیا اور مطالبہ 60لاکھ کر دیا تقریباً 50 روز تک وہ قبر نما کھڈا میں زنجیروں میں جگوار ہا جبکہ ڈاکوؤں ہر دوسرے دن انتہائی تشدد کا نشانہ بناتے اور پھر ویڈیو بنا کرگھر والوں کو سینڈ کر دیے یہ اذیت ناک دن زندگی بھر یا در ہیں گے

مغوی کے مطابق کھانے میں ایک روٹی اور کپ چائے دی جاتی تھی جس کے بعد پورا دن اور رات بھوک میں گزر جاتی اللہ پاک سے بہت دعائیں کی اور یوں اللہ نے نئی زندگی دی بچوں والدہ اور والد کی یاد میں بہت رویا یہ کیسا ملک ہے راولپنڈی سے اغواء کر کے کچے تک پہنچادیا اور کسی نے پوچھا تک نہیں ایسے ایسے حشرات اور جانور دیکھے کہ اب بھی یاد کروں تو روح کانپ اٹھتی ہے انہوں نے جہ خلیل اہل پشاور منتخب اراکین اور ناظمین کا شکر یہ ادا کیا۔