حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئس نشہ نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،نشے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ Home / لائف سٹائل /

آئس نشہ نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،نشے سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

ایڈیٹر - 27/11/2025
آئس نشہ نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا،نشے سے منع کرنے پر شوہر نے  بیوی کو قتل کردیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں آئس نشہ نے ایک اور ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، بیوی کا شوہر کونشہ سے منع کرنا جرم بن گیا اور یوں بھانہ ماڑی گل آباد میں آئس کے نشئی شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو ابدی نیند سلا دیا ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق غفار خان سکنہ زرگر آباد نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی کی شادی رحمت اللہ کے ساتھ ہوئی تھی تاہم داماد آئس کا نشہ کرتا تھا جسے بیٹی آئے روز منع کرتی تھی اور اس تنازعہ پر داماد بیٹی کو مارتا پیٹتا بھی تھا گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھی کہ نشہ نہ کرنے کی نصیحت کی جس پر وہ طیش میں آگیا اور فائرنگ کر کے بیوی کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔