حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور: مرکزی گیس لائن پھٹنے سے شہر بھر میں گیس کی شدید کمی Home / پاکستان /

پشاور: مرکزی گیس لائن پھٹنے سے شہر بھر میں گیس کی شدید کمی

ایڈیٹر - 27/11/2025
پشاور: مرکزی گیس لائن پھٹنے سے شہر بھر میں گیس کی شدید کمی

پشاور کے قریب متنی میں 24 انچ کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، جس سے پشاور، مردان اور سوات تک گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔  
سوئی ناردرن گیس نے متبادل 16 انچ لائن سے محدود فراہمی شروع کر دی مگر پریشر کم رہے گا۔  
گھریلو صارفین کو صبح 5-9، دوپہر 11-2 اور شام 5-9 بجے تک گیس ملے گی، تمام سی این جی اسٹیشنز فوری طور پر بند کر دیے گئے۔  
مرمت کا کام جاری، جلد معمول بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: کمشنر پشاور ریاض خان محسود