خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار خار حبیب الرحمٰن نے خار بازار صدیق آباد پھاٹک میں ناقص صفائی اور گوشت کے زائد نرخ وصول کرنے پر 8 قصائیوں کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خار کے دفتر/عدالت کے حوالے کر دیا۔ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر عوام کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تمام دکانداروں کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔