حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری سکولوں کے طلبہ یونیفارم کی پابندی سے مستثنیٰ۔ Home / پاکستان /

سرکاری سکولوں کے طلبہ یونیفارم کی پابندی سے مستثنیٰ۔

ایڈیٹر - 27/11/2025
سرکاری سکولوں کے طلبہ یونیفارم کی پابندی سے مستثنیٰ۔

پشاور ۔محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے شدید سردی کے پیش نظر سر کاری سکولوں میں مخصوص رنگ کے سویٹر کی پابندی ہٹاتے ہوئے طلباء کو کسی بھی رنگ کا سویٹر پہنے کی اجازت دیدی اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق بچے سردی سے بچنے کے لیے کسی بھی رنگ کا سویٹر و دستانے پہن سکتے ہیں، چونکہ سرکاری سکولوں کے زیادہ تر طلباء نئے سویٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، اس لئے محکم تعلیم نے یونیفارم سویٹر لا زمی قرار دینے سے منع کر دیا ہے۔