حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح Home / پاکستان /

باجوڑ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح

ایڈیٹر - 03/03/2025
باجوڑ میں موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح

خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا''کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایات پر  بہار شہری شجرکاری مہم کے تحت شندئی موڑ جناح بس ٹرمینل میں شہری شجرکاری ایونٹ منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی، چیئرمین خار سب ڈویژن سید بادشاہ اور ریسکیو افسر احسان اللہ نے شندئی موڑ بس ٹرمینل کے احاطے میں پودے لگائے۔

 مزید برآں، جناح بس ٹرمینل خار میں کلسٹر پلانٹیشن کی گئی، اور طلبہ، ریسکیو اسٹاف اور ٹی ایم اے انتظامیہ کو مزید شجرکاری کے لیے جنگلی پودوں کے متعدد پودے فراہم کیے گئیں۔

 بلین ٹری پلس اقدام کے تحت یہ شجرکاری مہم 15 مارچ تک جاری رہے گی۔