حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختو نخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا ۔فیصل کریم کنڈی۔ Home / سیاست /

خیبر پختو نخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا ۔فیصل کریم کنڈی۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
خیبر پختو نخوا وفاق کے بغیر نہیں چل سکتا ۔فیصل کریم کنڈی۔

پشاور ۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی وفاق اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختو نخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا ساتھ دینے کا کہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاقی اداروں کا ساتھ دیں، خیبر پختونخو اوفاق کے بغیر نہیں چل سکتا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن ہے تو پھر افغان باشندوں کو واپس جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کے پی حکومت سیاست کر رہی ہے۔