پشاور ۔ پشاور کے نواحی علاقے انقلاب سوریز کی بالا میں کچھ عرصہ قبل ٹریفک حادثے کے بعد ذہنی مریض بننے والے شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز گل فراز نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا احسان اللہ کچھ عرصہ قبل ٹریفک حادثے کے بعد ذہنی مریض بن چکا تھا تاہم گزشتہ روز گھر میں موجود تھا کہ اس دوران خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔