حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فائرنگ کے دوران پستون میں گولی پھنس جانے کا مذاق اڑانے پر نوجوان قتل۔ Home / لائف سٹائل /

فائرنگ کے دوران پستون میں گولی پھنس جانے کا مذاق اڑانے پر نوجوان قتل۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
فائرنگ کے دوران پستون میں گولی پھنس جانے کا مذاق اڑانے پر نوجوان قتل۔

پشاور ۔ تھانہ رحمان بابا کے علاقے دیہہ بہادر میں شادی تقریب میں دوست نے ہوائی فائرنگ کے دوران پستول میں گولی پھنس جانے کا مذاق اڑانے پر دوست کو بھون ڈالا جبکہ شادی غم میں تبدیل ہوگئی۔


جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق زیور خان سکنہ سوریز کی بالا نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز اس کا بیٹاز بیر اپنے دوست اسامہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گیا،


جہاں ملزم مدثر فائرنگ کر رہا تھا کہ تا ہم اس دوران پستول میں گولی پھنس گئی جس پر بیٹے نے اس کا مذاق اڑایا تو وہ مشتعل ہو گیا اور فائرنگ کر کے بیٹے کوقتل کر دیا ادھر فائرنگ کے دوران تقریب میں بھگڈر بچ گئی اور لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچا ئیں دوسری جانب ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔