حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور۔تھانہ تہکال قانونی کام کرنے اور بہادری دکھانے پر پولیس اہلکاروں کو سزا Home / پاکستان /

پشاور۔تھانہ تہکال قانونی کام کرنے اور بہادری دکھانے پر پولیس اہلکاروں کو سزا

ایڈیٹر - 03/03/2025
پشاور۔تھانہ تہکال قانونی کام کرنے اور بہادری دکھانے پر پولیس اہلکاروں کو سزا

پشاور پولیس میں میرٹ کی پامالی اور سیاسی پریشر پر پولیس اہلکاروں کیساتھ ناانصافی نے شدید بے چینی کا سما پیدا کیا۔
تھانہ تہکال کے حدود میں اسلحہ برداروں کیخلاف بہادری کیساتھ کاروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعامات دینے کی بجائے سزا وار بنا کر ایف ار پی میں ٹرانسفر کر دیا۔تہکال کے حدود میں محرر پی پی پلوسئ روح اللہ  اپنے سپاہیوں کے ساتھ روٹین گشت پر تھا کہ انہیں کھلے عام راستے میں اسلحہ لئے مشکوک اشخاص دکھائی دئے جا پر انہوں نے اسلحہ برداروں کو قلیل نفری کیساتھ دبوچھنے کی کوشش کی مگر اس دوران حیدر باچا نامی شخص درمیان میں ایا اور معاملے کو سلجھانے کی بجائے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی۔ ہاتھا پائی کرکے اسلحہ برداروں کو بچانے کی کوشش کی۔جس پر روح اللہ نے اپنے اعلی افسران کو مطلع کیاایس ایچ او موقع پر پہنچ گیا۔ نفری منگوا کر مزکورہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔بعد ازاں حیدر باچا نامی شخص  اپے سے باہر ہوگیا ہے اور مذکورہ پولیس اہلکاروں کو کھلے عام مارنے مروانے تک کی دھمکیاں دے رہا ہے صرف یہ نہیں بلکہ اس دوران یہ شخص ایک خاتون سیاسی رہنما جسکا تعلق وفاقی حکومت سے بتایا جا رہا ہے کو لیکر افسران کے پاس پہنچ کر شکایتوں کے انبار لگا دئے۔سی سی پی او اور ایس ایس پی اپریشن پریشر میں نہ اسکے تو خاتون سیاسی راہنما سی پی او پہنچ گئی جہاں انہوں نے اے ائی جی اسٹیبلشمنٹ جو ایک خاتون ہے کو پریشر میں ڈال کر مزکورہ بہادری دکھانے اور قانونی کاروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ضلع بدر کر دیا۔۔زرائع کے مطابق اس میرٹ کی پامالی اور انصاف کی دھجیاں اڑانے پر پولیس فورس میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور سی سی پی او سے اپیل کی جا رہی ہے کہ اس ارڈر پر کسی بھی طرح سے اپرول نہ دیں تاکہ فورس کو مورال برقرار رہے اور پولیس پر سیاست ذدہ ہونے کا الزام بھی مانند پڑھ جائے