حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا بائیکاٹ، عطاء تارڑ ۔ Home / پاکستان /

پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا بائیکاٹ، عطاء تارڑ ۔

ایڈیٹر - 24/11/2025
پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا بائیکاٹ، عطاء تارڑ ۔

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی نے بائیکاٹ کیا ، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا بائیکاٹ کا سیاسی طور پر ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔

ضمنی انتخابات میں لوگوں کا ووٹ ڈالنے کے لئے نکلنا حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لاہور میں پولنگ کیمپس پر غیر معمولی رش رہا اور پولنگ اسٹیشنز پر عوام کی بھر پور آمد ورفت دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں بزرگ شہری، نو جوان اور خواتین سب بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کے لئے گھروں سے نکلے، ہر طبقے سے لوگ باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اکثریتی حلقوں میں تحریک انصاف نے بائیکاٹ کیا، سیاست میں کوئی بائیکاٹ نہیں ہوتا، بائیکاٹ کا ہمیشہ سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے نیشنل ایج سوئمنگ چیمپین شپ میں نوجوان تیرا کوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سوئمنگ چیمپین شپ کے حوالے سے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔

پاکستان میں دنیا کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، وزیرا عظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سوئمنگ پول کی مکمل تزئین و آرائش کی جائے گی اور کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 29 ویں نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ 2025ء (بوائز ) اور 24 ویں نیشنل ایج گروپ سوئمنگ چیمپین شپ 2025 ، ( گرلز) کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عالمی کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روٹ لگنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کے لئے لگائے جاتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے دوران روٹس مہمانوں کی حفاظت اور ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے تسلسل کے لئے لگائے جاتے ہیں، شہری معمولی دیر کی زحمت کو مثبت انداز میں لیں۔